مصباح الحق کو ایک اور عہدیدہ دیدیا گیا، سب سے حیران کن خبر آ گئی

مصباح الحق کو ایک اور عہدیدہ دیدیا گیا، سب سے حیران کن خبر آ گئی
مصباح الحق کو ایک اور عہدیدہ دیدیا گیا، سب سے حیران کن خبر آ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے پانچویں ایڈیشن کیلئے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے جبکہ لیوک رونچی کو اسسٹنٹ کوچ بھی بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان تھے اور اب انہیں ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیوک رونچی نے بین الاقوامی کرکٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر رکھی ہے جبکہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں جبکہ وہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میچ میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ بھی تھے۔

فرنچائز کے مالک کا کہنا ہے کہ شروع سے ہی ہم نے اپنی ٹیم سے منسلک افراد کو آگے لانے کا سوچا تھا اور یہی منصوبہ بنایا تھا کہ ٹیم میں موجودہ سینئر کھلاڑیوں کو ہی مستقبل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی اور ہم ایک سابق اور موجودہ کھلاڑی کے کوچنگ عملے میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔

مزید : کھیل