وفاقی حکومت نے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا

وفاقی حکومت نے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا ...
وفاقی حکومت نے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے آئندہ سال 2020ء کیلئے قومی ایام اور مذہبی تہواروں پر عام اور اختیاری تعطیلات کا سالانہ کیلنڈر جاری کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری سرکلر کے مطابق سال 2020ء کے دوران عیدالفطر اور عیدالاضحی پر تین، تین تعطیلات ہوں گی، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلات میں کوئی ردوبدل چاند کی رویت کے حوالہ سے کیا جا سکتا ہے۔سرکلر کےمطابق5فروری2020ءکشمیر ڈے،23مارچ2020ءکو یوم پاکستان،یکم مئی کو یوم مزدور کےموقع پربالترتیب ایک،ایک دن کی عام تعطیل ہو گی۔عیدالفطر(یکم شوال 1441ھ)25،26اور27مئی2020ء کی تین تعطیل ہوں گی،چاند کی رویت سےاس میں ردوبدل کیاجاسکےگا۔اسی طرح عیدالاضحی(10 ذوالحجہ1441ھ)31جولائی،یکم اور2اگست2020ءکی تین چھٹیاں ہوں گی جبکہ یوم آزادی کے موقع پر 14اگست2020ءکوعام تعطیل ہو گی۔کیلنڈر کےمطابق عاشورہ محرم(9، 10 محرم)کےحوالہ سےبمطابق29اور30اگست2020ءکو2چھٹیاں ہوں گی۔عید میلاد النبیﷺ کے حوالہ سے12ربیع الاول1442ھ بمطابق30اکتوبر2020ءکو عام تعطیل ہو گی۔ قائداعظم/کرسمس کے حوالہ سے25دسمبر2020ءکو چھٹی ہو گی اور 26 دسمبر 2020ء کو (صرف مسیحی برادری) کیلئے اختیاری چھٹی ہو گی۔

وزارت داخلہ کےسرکلر میں سال2020ءکیلئے بینک تعطیلات کابھی اعلان کیا گیا۔ان تعطیلات پرمائیکرو فنانس بینک عوام الناس کیلئے بند رہیں گےتاہم اپنے ملازمین کیلئے کھلےہوں گے۔ان تعطیلات میں یکم جنوری2020ء،چاند نظر آنے کی صورت میں24اپریل کو یکم رمضان1441ھ اور یکم جولائی2020ءشامل ہیں ۔سرکلرمیں اختیاراتی تعطیلات کابھی اعلان کیاگیاجو ادارہ کے سربراہ سےپیشگی اجازت سے کی جاسکیں گی۔ان تعطیلات میں سال نویکم جنوری2020ءکو بسنت، شیواراتری21فروری2020ء،ہولی9مارچ2020ء،دلہندی10مارچ2020ء،شب معراج(27رجب1441ھ)23مارچ2020ء،شب برات(15 شعبان 1441ء) 9 اپریل 2020ء، گڈ فرائیڈے 10 اپریل 2020ء، ایسٹر اور بعد از ایسٹر 12، 13 اپریل 2020ء، بیساکھی 13 اپریل 2020ء، عید رضوان (بہائی کمیونٹی) 20 اپریل 2020ء، بدھا پرنیما 7 مئی 2020ء، جنم استھامی 11 اگست 2020ء، نوروز (پارسی سال نو) 16 اگست 2020ء، زرتشت کا جنم دن (خورداد سال) 21 اگست 2020ء، چہلم (20 صفر 1442ھ) 8 اکتوبر 2020ء، درگا پوجا 23 اکتوبر 2020ء، دوسہرا 25 اکتوبر 2020ء، گورو والمک سوامی جی کا جنم دن 13 اکتوبر 2020ء ،دیوالی 14 نومبر 2020ء، گورونانک کا جنم 30 نومبر2020ء، 11ویں شریف (11 ربیع الثانی 1442ھ) 28 نومبر 2020ء شامل ہیں۔ سرکاری ملازمین یہ اختیاری چھٹیاں اپنے ادارہ کے سربراہ کی اجازت سے حاصل کر سکیں گےاورمسلمان ملازمین کیلئے صرف ایک جبکہ غیر مسلم ملازمین کیلئے تین اختیاری چھٹیوں تک کی گنجائش ہو گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد