پاک فوج کا سپاہی اور جرنیل، پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے اور چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

پاک فوج کا سپاہی اور جرنیل، پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے اور چیلنج سے نمٹنے ...
پاک فوج کا سپاہی اور جرنیل، پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے اور چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سپاہی سے جرنیل تک ، ہر شخص پاکستان کو درپیش چیلنجز اور اس کی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے نزدیک پاک فوج کی حملہ آور کور کا دورہ کیا اور جنگی مشقوں کا جائزہ لیا۔ ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور سعودی رائل آرمی نے حصہ لیا۔
اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ سٹرائیک کورز کا جنگ میں اہم ترین کردار ہوتا ہے، اس طرح کی مشقیں جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد گار ہوتی ہیں، پاک فوج اپنے سپاہی سے جرنیل تک ، پاکستان کو درپیش کسی بھی خطرے اور چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔