”مصباح بطور کپتان آسٹریلیا آئے تو بدترین کارکردگی دکھائی اوراب۔۔۔“ این چیپل نے سخت بات کہہ دی

”مصباح بطور کپتان آسٹریلیا آئے تو بدترین کارکردگی دکھائی اوراب۔۔۔“ این ...
”مصباح بطور کپتان آسٹریلیا آئے تو بدترین کارکردگی دکھائی اوراب۔۔۔“ این چیپل نے سخت بات کہہ دی

  

ایڈیلیڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این چیپل نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کپتان آسٹریلیا میں ان کی کارکردگی بدترین تھی اور بطور کوچ بھی وہ کچھ نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق اظہر علی کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جسے برسبین ٹیسٹ میں اننگز اور 5 رنز جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں اننگز اور 48 رنز کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ این چیپل نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستانی کھلاڑی اپنے ملک میں کرکٹ نہیں کھیل رہے جس پر ان کیلئے ہمدردی محسوس ہوتی ہے لیکن میں یہ تجویز دوں گا کہ انہیں کوشش کر کے قیادت میں بہترین لانی چاہئے، کیونکہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم کی قیادت لمبے عرصے سے بری چلی آ رہی ہے۔ “

انہوں نے کہا کہ ”پاکستان کو معلوم ہی نہیں کہ آسٹریلیا میں قیادت کس طرح کرنی ہے۔ مصباح جب آخری مرتبہ یہاں آئے تو ان کی کارکردگی بدترین تھی، اب وہ کوچ ہیں اور میں نے کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ وہ میدان سے باہر رہ کر بھی بہت سے معاملات سنبھال رہے تھے، وہ اس مرتبہ بھی کچھ بہتر کرنے میں ناکام رہے۔ “

مزید :

کھیل -