پانچ لوگوں کی نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی، 40 روز بعد انکشاف کیسے ہوا؟

پانچ لوگوں کی نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی، 40 روز بعد انکشاف کیسے ہوا؟
پانچ لوگوں کی نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی، 40 روز بعد انکشاف کیسے ہوا؟

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن مودی سرکار ایسے میں بے بس دکھائی دیتی ہے، آئے دن بھارت میں کسی نہ کسی لڑکی کی عصمت تار تار ہونے کی خبر عالمی میڈیا کی زینت بنتی ہے۔ انہی خبروں میں تازہ اضافہ راجستھان سے ہوا ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک 14 سالہ نابالغ لڑکی کو 5 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ 40 روز پرانا ہے جس کا انکشاف بدھ کے روز لڑکی کی والدہ کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پانچ ملزمان نے مختلف اوقات میں 14 سالہ لڑکی کا ریپ کیا جس کے باعث وہ حاملہ ہوگئی۔ لڑکی کے حاملہ ہونے پر اس کی ماں کو اس بارے میں پتا چلا جس نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان کی ابھی شناخت کی جارہی ہے تاہم ان میں نابالغ ملزمان بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید : جرم و انصاف


loading...