پاکستان کا امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم

پاکستان کا امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم
پاکستان کا امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اعلان کا خیرمقدم

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نےامریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی سےمتعلق اعلان کاخیرمقدم کرتےہوئےکہاہےکہ اُمیدہےکہ امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی بین الاافغان مذاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی۔

نجی ٹی  وی کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہے کہ امریکہ طالبان مذاکرات کی بحالی بین الاافغان مذاکرات کی جانب پیش رفت ثابت ہو گی،مذاکرات سے ایک پرامن اورمعتدل افغانستان قائم ہوسکےگا،پاکستان نےہمیشہ کہاہےکہ افغانستان میں تنازعہ کاکوئی فوجی حل نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ افغان معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کرکے امن اور مفاہمت کا ایک جامع عمل آگے بڑھنے کا واحد عملی راستہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ ڈیجٹل پاکستان کے ذریعے بہتر سال کے گلے سڑے نظام کو جدت سے ختم کیا جائے گا۔

مزید : قومی