65 سالہ نانا کئی ماہ تک اپنی ہی نواسی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، گھر والوں کو اس گھناﺅنے کام کے بارے میں کیسے پتا چلا؟ شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

65 سالہ نانا کئی ماہ تک اپنی ہی نواسی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، گھر والوں ...
65 سالہ نانا کئی ماہ تک اپنی ہی نواسی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، گھر والوں کو اس گھناﺅنے کام کے بارے میں کیسے پتا چلا؟ شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں

  



رائے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک 65 سالہ آدمی اپنی ہی ذہنی معذور نواسی کو کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، گھر والوں کو اس بارے میں اس وقت پتا چلا جب 20 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی دارالحکومت رائے پور کے نواحی گاﺅں میں 65 سالہ ملزم نے 25 اپریل کو پہلی بار اپنی نواسی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد یہ سلسلہ دھمکیوں کے زور پر کئی مہینے تک جاری رہا۔ اپنے ہی نانا کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی حاملہ ہوئی تو گھر والوں پر اس کے ساتھ پیش آنے والا سانحہ منکشف ہوا۔

متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے سماجی کارکنوں کی مدد سے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس سے غلطی ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کا سوتیلا نانا ہے۔

مزید : جرم و انصاف