امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے:فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے، ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا،ڈیجیٹلائزیشن سے عوام اور حکومت کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے،ڈیجیٹل پاکستان میں 5پیرامیٹرز کا تعین کیا گیا ہے،ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم کے وژن کا عکاس ہے،ڈیجیٹلائزیشن سے عوام اور حکومت کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہو گا،ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عام آدمی کو معلومات تک رسائی ہو گی ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای گورننس کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملے گا،ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے آئی ٹی کے شعبے کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا،ڈیجیٹلائزیشن سے ہر شعبے میں جدت لانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم نے بنیادی اشیا کی قیمتوں کے حوالے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنانے کی ہدایت کی ہے ،صوبوں نے اشیا ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیے اقدام سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اشیا ضروریہ کی طلب و رسد میں توازن برقرار رکھیں گی ،ملاوٹ کرنے والوں پر شکنجہ تنگ کرنے کیلئے قانون سازی کی جا سکتی ہے ،عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی،وزیراعظم نے سرکاری ریسٹ ہاؤسزکو عوامی مفاد کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت کی ،سرکاری ریسٹ ہاسز کی نجکاری یا لیز پر دینے کی ہدایات دی گئیں،وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے میں عائد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ آن لائن ڈیجیٹل پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، امید ہے حکومت اور اپوزیشن مل کر چیف الیکشن کمشنر کا فیصلہ کر لیں گے۔