بلاول بھٹو سےروضہ رسولﷺکےمتولی اورکلیدبردار کی ملاقات،پاکستان کی سلامتی اورآصف زرداری کی صحت یابی کےلئے دعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے روضہ رسولﷺ کے متولی اور کلید بردارشیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق روضہ رسولﷺ کے متولی اور کلید بردارشیخ نوری محمد احمد علی حبشی زرداری ہاؤس پہنچے تو بلاول بھٹو زرداری نے باہر نکل کر ان کی گاڑی کا دروازہ کھولا اور بڑی عقیدت کے ساتھ ان کا استقبال کیا ،بلاول بھٹو زرداری شیخ نوری محمد احمد علی حبشی کا ہاتھ پکڑ کر انہیں زرداری ہاؤس کے اندر لے کر گئے۔شیخ نوری محمد احمد علی حبشی بلاول بھٹو سے ان کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔ روضہ رسولﷺ کے کلید بردار نے ملاقات کے دوران پاکستان کی سلامتی اور ترقی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحتیابی کی دعا کی۔ شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی خیروعافیت کے لئے بھی دعا کی۔