طلبہ یونین کیلئے قانون سازی شروع، نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کوشش جاری ہے:سید مراد علی شاہ

طلبہ یونین کیلئے قانون سازی شروع، نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کوشش جاری ہے:سید ...
طلبہ یونین کیلئے قانون سازی شروع، نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کوشش جاری ہے:سید مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے طلبا یونین کو ریگیولیٹ کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر ہم نے کام کا آغاز کردیا ہے، جلد اس حوالے سے پیش رفت ہوجائیگی، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

کراچی میں منعقدہ 15ویں عالمی کتب میلہ ایکسپو سینٹرکے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےوزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نےکہاکہ اسمبلی سیشن چل رہا اور قانون سازی بھی ہورہی ہے، سب کو بات کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے،سندھ میں رہنے والے ہی پاکستان کو آگے بڑھائیںگے۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کا قلمدان اُنکے پاس ہے، اساتذہ کے تبادلے سیشن کے ساتھ ہونگے،میں نے سیکرٹری تعلیم کو اساتذہ کی تقرری پر پابندی کیلئے کہاہے، اساتذہ کی کافی تعداد میں اسامیاں خالی ہیں جنہیں میرٹ پربھرتی کرنےکیلئےکام کررہےہیں۔اُنہوں نےکہاکہ سندھ میں ٹڈی دل نےجوفصلوں پرحملہ کیاہےاُس کے سدِباب کے لیے اقدامات  اٹھائے ہیں،متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو بچانےکیلئےفضائی سپرے کرانا وفاقی حکومت کا کام ہے مگر اُنکے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کےہیلی کاپٹرزخراب ہیں جسکی مرمت، فیول اور زرعی ادویات کیلئے سندھ حکومت نے10ملین روپے فراہم کئے ہیں تاکہ فوری طورپر فصلوں پر فضائی سپرے کرکے کاشتکاروں کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔وزیراعلیٰ سندھ  نے دعا منگی کے اغوا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دعا منگی کے اغوا کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہاہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے اُسکی بازیابی کیلئے ہر زاویے سے تحقیقات کررہے ہیں۔