ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 3 گولڈ میڈل جیت لیے
کھٹمنڈو(صباح نیوز)ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید تین گولڈ میڈل جیت لیے جس کے بعد پاکستان کے طلائی تمغوں کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی، اس سے پہلے گوہاٹی میں ہونے والے جنوبی ایشین گیمز میں پاکستان نے 12 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
نیپال میں جاری ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز ریس جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔تائیکوانڈو میں ہارون خان اور رب نواز نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت لیے۔ووشو میں پاکستان کے معاذ خان اور ساجد حسین نے گولڈ میڈلز جیتے۔ شاہ زیب خیر، فرحان علی، مائرہ کرامت اور سندس نےووشومیں چاندی کےتمغےاپنےنام کِئے۔پاکستان کی صاحب اسرانےایتھلیٹکس کی400میٹردوڑمیں کانسی کا تمغہ جیتا۔راجہ محمدحسنین اورمحمدعتیق پرمشتمل جوڑی نے بیڈمنٹن مینزڈبلزمیں برانز میڈل حاصل کیا،ویٹ لفٹنگ میں صائمہ شہزاد اورتائیکوانڈو میں عائشہ نورنےکانسی کےتمغےاپنےنام کیے۔تیرہویں ساتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس اب تک 16 گولڈ، 22 سلور اور 29 برانز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔