پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوبلی انشورنس کے پیش کردہ اوساکا بیٹریز کپ برائے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی۔شائقین کرکٹhttp://yayvo.com/سیٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سیٹکٹ کی فروخت بھی 7دسمبر سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔ پنڈی سٹیدیم میں شعیب اختر انکلوڑر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوڑرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔
علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر سکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس مفت میں دستیاب ہوں گے جس کا مقصد نئی نسل کو کھیل کی طرف لانا ہے۔شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹوں کی خرید کے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔