شہباز شریف کی 32 کمپنیوں کا ٹرن اوور 432 بلین روپے ہے: فواد چودھری

شہباز شریف کی 32 کمپنیوں کا ٹرن اوور 432 بلین روپے ہے: فواد چودھری
شہباز شریف کی 32 کمپنیوں کا ٹرن اوور 432 بلین روپے ہے: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری  فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی 32 کمپنیوں کا ٹرن اوور 432 بلین روپے ہے، جس طریقے سے انہیں باہر جانے دیا گیا اِس پر افسوس ہے ،اُنہوں نے واپس نہیں آنا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب  سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف کی 32 کمپنیوں کا ٹرن اوور 432بلین روپے ہے، صرف ایک شخص شعیب قمر نے 55 ارب روپے شہباز شریف اور فیملی کو دئیے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف کوجس طریقے سے باہر جانے دیا گیا اِس پر شدید افسوس ہے کیونکہ اُنہوں نے واپس نہیں آنا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سے پہلے نواز شریف کی 16 کمپنیوں میں اربوں کا لین دین پکڑا گیا تھا۔