حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،انتشار کی سیاست والوں کو مزید چار سال انتظار کرنا پڑے گا:فرخ حبیب

حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،انتشار کی سیاست والوں کو مزید چار سال ...
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،انتشار کی سیاست والوں کو مزید چار سال انتظار کرنا پڑے گا:فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے گی،انتشار کی سیاست کرنےوالوں کومزیدچارسال انتظار کرناپڑے گا،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کےمعاشی حالات بہتری کی جانب گامزن جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی  اسمبلی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے دور میں ادھورے ترقیاتی منصوبوں کوپی ٹی آئی کی حکومت میں پورا کیا جائے گا، پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،بیرون ملک کے سرمایہ کاروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف لوٹ دولت کو بچانے میں مصروف ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا، قومی دولت لوٹنے والے ملک سے وفادار نہیں، ایسے سیاستدانوں کا سیاست سے ہمیشہ کے لئے داخلہ بند ہو جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ  پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلیٰ نےاپنےدفاتر کے اخراجات میں کمی کرکے کفایت شعاری کی بہترین مثال پیش کی ہے جس کا بنیادی مقصد وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ خوشحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ سکے۔