میجر اکرم شہید کو برسی کے موقع پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کردیا

میجر اکرم شہید کو برسی کے موقع پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کردیا
 میجر اکرم شہید کو برسی کے موقع پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے نشان حیدر پانے والے میجر اکرم کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکا کہنا تھا کہ ہم عظیم قربانی پر میجر اکرم شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے جنگ کے دوران ہلی کے میدان میں بہادری کا مظاہرہ کیا اور تمام مشکلات کے باوجود دشمن کو واپس دھکیل دیا اور دشمن کو شدید نقصان پہنچایا۔ایسی بہادری ہی ہماری پہچان ہے۔

واضح رہے کہ میجر اکرم شہید 4اپریل 1938کو گجرات کے گاوں ڈنگہ میں پیدا ہوئے۔ انہیں 1971 کی جنگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میں لڑی گئی ہلی کی جنگ میں بہادری کے کارنامے دکھانے پر پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر دیا گیا تھا۔ میجر اکرم شہید اپنے ننھیال ڈنگہ میں پیدا ہوئے لیکن ان کے والد جہلم کے رہائشی تھے۔ ان کی یادگار بھی جہلم میں شاندار چوک کے ساتھ جہلم میں بنائی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -