جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں جاری کورونا وبا کی دوسری لہر سے نمٹنے کےلئے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کےلئے جدید سیناٹائیز مشینوں کا تحفہ دیا گیا ہے، تحفے میں دی گئی جدید سینٹائیزر مشینیں اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب کردی گئیں ہیں۔
ائیرپورٹ منیجر اسلام آباد کے مطابق ایئر پورٹ کے بین الا قوامی روانگی اور آمد لاؤنج میں یہ مشینیں نصب کی گئیں ہیں، مشینیں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تحفہ کے طور پر دی گئیں ہیں۔
دوسری جانب کرونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر سخت اقدامات کئے گئے ہیں، ایئرلائنز اور مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کر کے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ملکی و غیر ملکی ایئرلائنز ائیرپورٹ کے ٹرمینل عمارت کنکورس ہال کے احاطے میں اپنے کاؤنٹر قائم کریں گی۔
ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافروں سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ دیکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کو ٹرمینل عمارت میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے قبل ان کے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی کووڈ نائنٹین کے منفی ٹیسٹ رپورٹس کی جانچ پڑتال کریں۔
بین الاقوامی روانگی لاونچ میں داخل ہونے سے قبل بھی محکمہ صحت کا عملہ مسافروں سے کورونا سرٹیفکیٹ طلب کر ے گا۔ مسافروں کی مکمل طبی جانچ پڑتال اورسکریننگ کے عمل سے گزرنے کے بعد ہی بعد چیک ان کاؤنٹر پر جانے کی اجازت ہو گی۔
ائیرپورٹ منیجر عمران خان کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر چیک ان کاؤ نٹر پر سماجی فاصلے پر سختی سے عملدرآمد ہوگا خلاف ورزی پر ائیرلائن پر جرمانہ ہو گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔