اپوزیشن کی قسمت میں صرف روناہی لکھاہے،مدت پوری کرینگے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف روناہی لکھاہے،یہ لوگ 13دسمبرکے بعدبھی روتے رہیں گے،حکومت جانیوالی نہیں،مدت پوری کریں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈارنے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی ، سیاسی معاملات اور ٹائیگرز فورس کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سیالکوٹ کے انتظامات کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مستردشدہ عناصرترقی کاسفرروکناچاہتے ہیں،یہ ٹولہ صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھاہے،عام آدمی کے مسائل سے ان لوگوں کاکوئی واسطہ نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ حکومت عوام کوکوروناسے بچانے کیلئے اقدامات کررہی ہے،پی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے کوروناپھیلارہی ہے،ان کاکہناتھا کہ ان عناصرکی قسمت میں صرف روناہی لکھا ہے،یہ لوگ 13دسمبرکے بعدبھی روتے رہیں گے،حکومت جانیوالی نہیں،مدت پوری کریں گے۔