خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمدیقینی بنا رہے ہیں ،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کاآغاز بھی ہوچکا ، فردوس عاشق اعوان

خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمدیقینی بنا رہے ہیں ،ڈیلی ویجز ملازمین ...
خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمدیقینی بنا رہے ہیں ،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کاآغاز بھی ہوچکا ، فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ خصوصی افراد کیلئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹہ پر عملدرآمدیقینی بنا رہے ہیں ،580 ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقل کاآغاز بھی ہوچکا ہے ۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں سہولیات دینا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، برسوں سے پنجاب پر مسلط حکمرانوں نے ملکی معیشت، اداروں اور سیاسی نظام کو تو معذور کیا مگر معذور افراد کیلئے خاطر خواہ اقدامات نااٹھائے!

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ بزدار حکومت خصوصی افراد کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں مختص %3کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنارہی ہے جبکہ 580ڈیلی ویج ملازمین کی مستقلی کا آغاز بھی ہوچکا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم کے حوالے سے سپیشل ایجوکیشن پالیسی متعارف کراچکی ہے۔ 9نئے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز اور 2ڈگری کالجز کے علاوہ والدین، عوام کی مدد کیلئے ہیلپ لائن1162 اور دیگر بے شمار منصوبے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -