18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹربن گئے،وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کااعلان کریں، مصطفی کمال 

18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹربن گئے،وزیراعظم بلدیاتی انتخابات ...
18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹربن گئے،وزیراعظم بلدیاتی انتخابات کااعلان کریں، مصطفی کمال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری مارشل لاہے، 18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹربن گئے،وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کااعلان کریں۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں جمہوری مارشل لاہے،وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں،وزیراعظم عوام کوانقلاب کے سنہرے خواب دکھارہے ہیں،صوبوں کی مسائل بیوروکریسی کے ذریعے حل کرائے جارہے ہیں۔
مصطفی کمال نے کہاکہ وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کااعلان کریں،صوبوں کودرپیش مسائل کاکوئی پرسان حال نہیں،یہاں پرلوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے،18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹربن گئے،مقامی حکومتوں کے نظام پرشب وخون ماراگیا، سندھ کے وزیراعلیٰ کومجبورکریں کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں،وزیراعلیٰ آمربن گئے،اختیارات منتقل نہیں کررہے۔