مبینہ گرل فرینڈ کے الزامات کے بعد بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

مبینہ گرل فرینڈ کے الزامات کے بعد بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ
مبینہ گرل فرینڈ کے الزامات کے بعد بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مبینہ گرل فرینڈ حامیزہ مختار  کے الزامات کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ سامنے آگئی اور اپنی سیلفی شیئرکرتےہوئےلکھا کہ ایک وقت میں ایک ہی کام ہوتاہے ۔

واقعات کے مطابق بابر اعظم کی سابق کلاس فیلو حامیزہ نے پریس کانفرنس میں  ان پر جنسی اور مالی الزامات لگائے تھے، بابراعظم اس معاملے پر خاموش تھے اور اب انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ جس میں وہ آئی فون پکڑے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ " ایک وقت میں ایک ہی چیز"۔ ساتھ ہی انہوں نے ایموجیز شیئرکیے جن میں آگ سلگ رہی ہےاور مسل دکھائے جارہے ہیں،ا س سے محسوس ہوتا ہے کہ بابر اعظم اپنے دفاع میں پرعزم ہیں۔

یادرہے کہ  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر شادی کا جھانسہ دینے سمیت دیگر الزامات لگانے والی خاتون نے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔بابراعظم کے ساتھ 11 سالہ تعلق کا الزام لگانے والی خاتون حامیزہ نے تھانہ نصیر آباد میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دی تھی جس کے بعد خاتون نے ایڈیشنل سیشن جج  لاہور کی عدالت میں بھی درخواست دائرکی ہے۔عدالت نے خاتون کی درخواست پر تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ 

 حامیزہ مختار نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بابراعظم نے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن اب وہ انکاری ہے، بابر نے شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دیا لہٰذا عدالت اس کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم دے۔

یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ چند روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم پر لاہور کی حامیزہ نامی خاتون نے پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے تھے۔خاتون نے بابر اعظم پر زیادتی، مارپیٹ ،دھمکیاں، اسقاط حمل اور شادی کا جھانسہ دے کر شادی نہ کرنے جیسے الزامات لگائے تھے جب کہ خاتون حامیزہ نے کرکٹر عثمان قادر کا نام بھی لیا تھا۔

مزید :

کھیل -