نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی انکوائری شروع کردی

نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی انکوائری شروع کردی
نیب نے سندھ پولیس میں کرپشن کی انکوائری شروع کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے سندھ پولیس میں کرپشن کی انکوائری شروع کردی اور اے آئی جی ویلفیئرپولیس کو نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب ذرائع کاکہناہے کہ نیب نے 2012 سے 21016 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا،شہدا ویلفیئر فنڈ و دیگر خرید و فروخت میں اربوں کی خوردبرد کاالزام ہے،نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ2012 سے 2016تک افسررہنے والوں کوطلب کیاجائے گا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -