وزیراعظم عمران خان 12 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان 12 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان 12 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان 12 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ12 دسمبر کو برطانیہ میں ہوگی،وزیراعظم نے کانفرنس سے ویڈیو لنک خطاب کی برطانوی دعوت قبول کرلی، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ماحول دوست پالیسیوں کواجاگر کریں گے ،عمران خان بلین ٹری منصوبے اور چیمپئن سٹی منصوبوں پر بات کریں گے ۔

وزیراعظم گرین پاکستان ،نیشنل پارکس اور توانائی دوست منصوبوں پر بھی اظہار خیال کریں گے ،کانفرنس سے خطاب کے حوالے سے وزیراعظم نے آئندہ ہفتے مشاورتی اجلاس بلالیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -