برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان، شیڈول جاری

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان، شیڈول جاری
برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان، شیڈول جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی ایئر لائن نے برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے خوش خبری سنادی، پاکستان کےلئے فضائی آپریشن کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوجائے گا۔

نجی ٹی وی اے وائی نیوز کے مطابق برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے 13دسمبر سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کر ے گی، اس سلسلے میں ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک پاکستان آپریشن کیلئے جدید ائیر بس اے332استعمال کرے گی، پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

اس کے علاوہ سی اے اے کی جانب سے سلاٹ اور پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کو پاکستان کےلئے ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کے ڈایکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے ورجن اٹلانٹک کو لاہور اور اسلام آباد کےلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق ورجن ائرلائن کو مانچسٹر سے پاکستان کےلئے پروازوں کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کا سات اور 9 دسمبرکو کارگو طیارہ سامان اور عملے کو لے کر لاہور پہنچے گا ،ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پہلی پرواز 13دسمبر کو لندن سے لاہور کےلئے اڑان بھرے گی۔مذکورہ پرواز 14دسمبر کی صبح لاہور پہنچے گی، برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورجن اٹلانٹک لندن سے لاہور ہفتہ وار 4 پروازیں اور لندن سے اسلام آباد کےلئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی، مسافروں کو لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست لندن کیلئے ورجن اٹلانٹک ایئر ویز کی پرواز یں سفری سہولت میسر ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -