بزرگ سیاستدان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

بزرگ سیاستدان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے
بزرگ سیاستدان شیر باز خان مزاری انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے بزرگ سیاست دان شیر باز خان مزاری کراچی میں انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کے بھائی شیر باز مزاری کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، شیر باز مزاری کافی عرصے سے علیل تھے۔
وزیر اعلی ٰپنجاب عثمان بزدار نے شیر باز خان مزاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا سردار شیر باز خان مزاری نے لوگوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کی، مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔