ایئرسیال کی پہلی ایئر بس اے 320 سیالکوٹ میں لینڈ کرگئی 

ایئرسیال کی پہلی ایئر بس اے 320 سیالکوٹ میں لینڈ کرگئی 
ایئرسیال کی پہلی ایئر بس اے 320 سیالکوٹ میں لینڈ کرگئی 

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئرسیال کی پہلی ایئر بس اے 320 سیالکوٹ میں لینڈ کرگئی ،سیال ایئرلائن 9 دسمبر سے سروس کاآغاز کریگی،وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ایئرسیال کی پہلی ایئر بس اے 320 سیالکوٹ میں لینڈ کرگئی ،وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایوی ایشن حکام ایئرپورٹ پر موجودہیں،سیال ایئرلائن نے 9 دسمبر سے سروس شروع کرنے کااعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان 9 دسمبر کو سیالکوٹ پہنچیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم سیالکوٹ اور سمبڑیال میں تقریب میں شریک ہوں گے ،وزیراعظم سمبڑیال میں مستحق افراد میں گائے،بھینس اور بکریاں تقسیم کریں گے،وزیراعظم سیالکوٹ میں مختلف تقاریب میں بھی شریک ہوں گے ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان خود ایئرلائن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ،ایئر سیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے ،ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -