پاکستان نے انسداد دہشتگردی کے یواین سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشتگردی کے ثبوت پیش کردیئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انسداد دہشتگردی کے یواین سیکرٹری جنرل ولادیمیر ورونکو کو بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئرپیش کردیئے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اہم ملاقاتیں کی ہیں،انسداد دہشتگردی کے یواین سیکرٹری جنرل ولادیمیرورونکو سے ملاقات میں منیر اکرم نے بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئرپیش کئے۔
ولادیمیرورونکو کی ڈوزیئرکا بغور مطالعہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک تناﺅ میں کمی لائیں اوربات چیت کے ذریعے مسائل کاحل نکالیں ،ولادیمیرورونکو نے کہاکہ تمام مسائل کو اقوام متحدہ اورسکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کریں ۔