بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے اس پولیس افسر کو سخت سزا دیدی گئی

بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے اس پولیس افسر کو سخت سزا دیدی گئی
بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے اس پولیس افسر کو سخت سزا دیدی گئی
سورس:   twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے بزرگ شہری پر تشدد کرنے والے اے ایس آئی محمد اجمل کو معطل کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گزشتہ روز سے تیزی سے وائرل ہو رہی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار بزرگ شہری پر تشدد کرتا دکھائی دیتا ہے اور گریبان پکڑ کر اسے دھکیلتا ہے ، جونہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آ ئی تو ہنگامہ برپا ہو گیااور صارفین نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

یہ واقعہ دراصل راجن پور کی تحصیل روجھان کے تھانہ کی حدود میں پیش آیا ہے اور اس پولیس افسر کی شناخت محمد اجمل کے نام سے ہوئی ہے جو کہ اے ایس آئی کے عہدے پر فائرز ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ اس پولیس افسر نے ہاتھ میں ڈنڈا تھام رکھا ہے اور وہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے ۔یہ معاملہ سامنے آنے پر ڈی پی او راجن پور نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کو عہدے سے ہٹا دیاہے اور حکم نامہ جاری کر دیاہے ۔ اس کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تصدیق کر دی گئی ہے ۔پنجاب پولیس کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ ”بزرگ شہری پر ہاتھ اٹھانے والے پولیس اہلکار محمد اجمل منہاس اے ایس ائی کو معطل کر دیا گیا ہے، اہلکار کے خلاف سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -