قصور، بیوی سے جھگڑے پر ظالم باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا،پانچوں لاشیں نکال لی گئیں

قصور، بیوی سے جھگڑے پر ظالم باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا،پانچوں لاشیں ...
قصور، بیوی سے جھگڑے پر ظالم باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک دیا،پانچوں لاشیں نکال لی گئیں

  

قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پتوکی میں ظالم باپ نے بیوی سے جھگڑے پر پانچ بچوں کو نہر میں پھینک دیا،پانچوں بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ پتوکی کے علاقے جمبر میں پیش آیا ہے جہاں میاں بیوی کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس پر باپ نے اپنے پانچ بچوں کو جمبر بی ایس لنک نہر میں پھینک دیا،اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں ،2 سالہ احمداور4 سالہ حمزہ  سمیت دیگر بچوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں ،بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان ہیں،پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتارباپ کا کہناہے کہ گھر میں 2 روز سے آٹا نہیں تھا، غربت سے تنگ آکر بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -