فردوس عاشق اعوان کا مارشل آرٹس کا مظاہرہ،مکا مار کر کئی ٹائلیں توڑ دیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکامار کر کئی ٹائلیں توڑ دیں، معاون خصوصی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہور میں خصوصی بچوں کے حوالے سے تقریب تھی جس میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا جارہاتھا، معاون خصوصی نے بھی ایک ہی مکے سے 8 ٹائلیں توڑ دیں اور خوشی کااظہار کیا۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹائلوں کو پی ڈی ایم کا منہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ میں نے یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پرمارا ہے ،ان کاکہناتھا کہ یہ مکاپی ڈی ایم کا منہ سامنے رکھ کر مارا اور سب نے دیکھا کہ ایک بھی ٹائل سلامت نہیں رہی اور سب کرچی کرچی ہو گئیں ۔
فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پی ڈی ایم روز عمران خان اور حکومت کو مکے مار رہی ہے ایک ہمارا بھی سہی،انہوں نے کہاکہ مریم نواز روز کہتی ہیں کہ حکومت گھر جارہی ہے، حقیقت یہ ہے کہ مریم نوا زضمانت پر ہیں اور ضمانت خارج ہونے کے بعدوہ جیل جارہی ہیں ۔
ویڈیو دیکھیں: