کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شمالی کوریا میں شہری کو سر عام گولی مار دی گئی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شمالی کوریا میں شہری کو سر عام گولی مار دی گئی
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، شمالی کوریا میں شہری کو سر عام گولی مار دی گئی
سورس:   File/Wikimedia Commons

  

پیانگ یانگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی کوریا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شہری کو سر عام گولی مار دی گئی۔

ریڈیو فری ایشیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں ایک 50 سالہ شہری کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سر عام گولی مار کر سزائے موت دے دی گئی۔ اس سزا کا مقصد لوگوں میں کورونا کے حوالے سے خوف پیدا کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سرحد پر رہنے والے لوگ سمگلنگ کرتے رہتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ فائرنگ سکواڈ کا نشانہ بننے والا شہری پابندی کے باوجود چین میں سمگلنگ کر رہا تھا۔ حکومت نے چینی سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں کو بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ چین جانے والے یا وہاں سے آنے والے لوگوں کو فوری گولی مار دی جائے۔

شمالی کورین حکام کا دعویٰ ہے کہ ان کے ملک میں اب تک کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دوسری جانب گزشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ چین نے شمالی کوریا کے حکمران خاندان اور اہم عہدیداروں میں کورونا ویکسین تقسیم کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -