مولانا نے چیئرمین کشمیر کمیٹی ہو کر بھی کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا:ڈاکٹر شہبازگل

مولانا نے چیئرمین کشمیر کمیٹی ہو کر بھی کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا:ڈاکٹر ...
مولانا نے چیئرمین کشمیر کمیٹی ہو کر بھی کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا:ڈاکٹر شہبازگل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کشمیرکمیٹی کا چیئرمین ہوکربھی کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ 

وزیراعظم  کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مسئلہ کشمیر سے نہیں صرف اقتدار کی کرسی سے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو حکومت میں رہنے اور مال بنانے کے لیے کرسی اور طاقت درکار تھی۔ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین کشمیر کمیٹی ہو کر بھی کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کیا ۔

ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ مولانا نے کبھی عالمی فورمز پر کشمیر کا مسئلہ درست طریقے سے اٹھایا ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ کو موثر طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مودی سرکار کو ساری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے دور میں سفارتکاری کے ذریعے اس مسئلہ کو نہیں اٹھا گیا ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -