کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان گرفتار، یہ کون ہیں؟َ

کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان گرفتار، یہ کون ہیں؟َ
کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان گرفتار، یہ کون ہیں؟َ
سورس:   Screen Grab

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے شخص اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی ایڈن ویلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں بعض لوگوں کو ایک ننھی گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آگئی اور چائلد پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں درج کر تے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس نے بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا ہے

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ملزمان کی شناخت رانا منیر اور اس کے بیٹوں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم رانا منیر اور اس کے 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -