ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزمان بچی پر سر عام سڑک پر تشدد کرتے رہے،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانپ جائیں

ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزمان بچی پر سر عام سڑک پر تشدد کرتے ...
ایک اور گھریلو ملازمہ پر تشدد،ملزمان بچی پر سر عام سڑک پر تشدد کرتے رہے،ویڈیو دیکھ کر آپ بھی کانپ جائیں

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد کے علاقہ میں مالکان نے سرعام سڑک پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔بچی کو ایک میاں بیو ی نے تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،سڑک پر موجود کسی بھی فرد نے خواتین کو روکنے کی کوشش نہ کی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی ہے۔جبکہ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمدکی ہدایت پر پر خصوصی ٹیم کو بچی کو تحویل میں لینے کے لئے فیصل آباد روانہ کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ ایڈن ویلی میں 12 سالہ بچی کو مالکان نے سر بازار تشدد کا نشانہ بنایا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مدعیت میں ملزم میاںرانا منیر اور بیوی ثمینہ منیر کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔۔ چئیر پرسن سارہ احمدکے مطابق پولیس نے بیورو کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچی کا مکمل طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا۔معصوم بچی کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں 

ویڈیو دیکھیں 

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -