کیا واقعی کوئی اہم شخصیت اسرائیل گئی؟ عمران خان کے قریبی ساتھی فیصل جاوید خان میدان میں آگئے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان نے پاکستان سے کسی اہم شخصیت کے اسرائیل جانے کے دعووں کی تردید کردی۔
نجی ٹٰی وی بول نیوز کے پروگرام کے دوران اینکر پرسن نے سوال کیا کہ " پاکستان کے ایک نامور اینکر پرسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی اہم شخصیت اسرائیل گئی ہے اور وہاں ملاقات کرکے آئی ہے۔"
اس سوال پر سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بار ہا یہ باور کرایا ہے اور واضح کہا ہے کہ جو قائد اعظم محمد علی جناح کا وژن تھا وہی ہمارا ہے۔ جب تک فلسطین کو اس کے حقوق نہیں ملتے تب تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ کے اہم ارکان نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔
بریکنگ نیوز : اگر کوئی دعویٰ کررہا ہےکہ پاکستان نے کوئی اہم شخصیت اسرائیل بھیجی ہے تو وہ اپنی غلط فہمی دُور کرلے- جب تک پرائم منسٹر عمران خان عہدے پر ہیں اسرائیل کو تسلیم کرنےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا - سینیٹر فیصل جاوید خان - نیشنل ڈیبیٹ آج شب 10 بجےصرف بول پر@FaisalJavedKhan pic.twitter.com/UuYz4qNW83
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) December 5, 2020