لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست،اعظم خان کی دھواں دار اننگزبھی کام نہ آئی

لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست،اعظم خان کی ...
لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم کو مسلسل پانچویں شکست،اعظم خان کی دھواں دار اننگزبھی کام نہ آئی

  

ہمبنٹوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو لنکا پریمئیر لیگ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں دھمبولا وائی کنگ نے گال گلیڈی ایٹرز کو 9رنز سے شکست دیدی۔اعظم خان کی 24گیندوں پر 55رنز کی دھواں دار اننگز بھی کسی کام نہ آئی۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے گونا تھلکا نے 52گیندوں پر 78رنز بنائے۔دھمبولا وائی کنگ کی جانب سے پاکستانی آل راونڈ ر انور علی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

قبل ازیں دھمبولا وائی کنگ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 207رنز بنائے تھے۔دھمبولا وائی کنگ کی جانب سے اوپل تھرنگا نے 54گیندوں پر 77جبکہ ڈک ویلا نے 37گیندوں پر 60رنز بنائے تھے۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے لکشن نے دوکھلاڑیوں کو اوٹ کیا،محمد عامر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے تاہم انہوں نے 4اوورز میں صرف 23رنز دئیے۔

مزید :

کھیل -