ایک اور پاکستانی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اور پاکستانی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے شوبز کو خیر باد ...
ایک اور پاکستانی اداکارہ نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کے لیے شوبز کو خیر باد کہہ دیا
سورس:   Instagram

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

زینب جمیل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ اب شوبز سے کنارہ کش ہورہی ہیں۔ وہ آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کیا کریں گے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے قرآن اور حدیث کی طالبہ اور دین اسلام کے بارے میں سیکھنے کیلئے منتخب کیا ہے۔

خیال رہے کہ زینب جمیل کو جیو نیوز کے مزاحیہ پروگرام خبرناک سے شہرت ملی تھی۔ اس کے بعد وہ کئی سالوں تک ماڈلنگ اور اداکاری کرتی رہی ہیں ۔ مارچ 2017 میں انہوں نے شادی کی تھی اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

زینب جمیل 2016 میں اس وقت بھی خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے اپنی "لمبی ناک" کی سرجری کرائی تھی۔

مزید :

تفریح -