نارتھ ویسٹ ریجن کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

نارتھ ویسٹ ریجن کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں حیران ...
 نارتھ ویسٹ ریجن کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ

  

مانچسٹر(محمد رضوان) نارتھ ویسٹ ریجن کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گریٹر مانچسٹر کے ہسپتالوں میں مزید 20 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ این ایچ ایس کے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس ریجن کے ہسپتالوں میں ہلاکتوں کی تعداد اب 3،735 ہوگئی ہے۔پینائن ایکیوٹ ہاسپٹلز این ایچ ایس ٹرسٹ ، نارتھ مانچسٹر جنرل ، رائل اولڈہم ، روچڈیل انفرمری اور فیئر فیلڈ جنرل میں مزید پانچ اموات کی تصدیق ہوئی ہے ۔رائل بولٹن ہسپتال میں مزید دو اموات ریکارڈ کی گئیں۔نارتھ ویسٹ کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 45 نئی اموات کی تصدیق ہوگئی۔کووڈ وائرس سے مزید چار اموات اسٹیپنگ ہسپتال میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ سالفورڈ رائل این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ ، ٹیمسائیڈ اور گلاسپ انٹیگریٹڈ کیئر این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور رائٹنگٹن ، ویگن اور لیی این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ میں ہر ایک میں مزید تین اموات کی تصدیق کردی ہے۔

مزید :

برطانیہ -