سیالکوٹ واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے ہجوم سے نپٹنے کے لیے  اہم فیصلہ کرلیا

سیالکوٹ واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے ہجوم سے نپٹنے کے لیے  اہم فیصلہ کرلیا
سیالکوٹ واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے ہجوم سے نپٹنے کے لیے  اہم فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے ہجوم،مظاہرین اور ریلیوں سے نپٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کی از سر نو تشکیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے

تفصیل کے مطابق اینٹی رائٹ فورس پورے پنجاب میں کام کرے گی۔ اینٹی رائٹ فورس کے قیام کا مقصد صوبے میں امن و امان سے متعلق کسی بھی صورتحال سے نمٹنا ہے۔ فورس ہنگامی حالات میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرے گی۔ اینٹی رائٹ فورس ایس ایس یو کمانڈوز اور سکیورٹی ڈویژن کے اہلکاروں پر مشتمل ہو گی۔فورس جدید ترین اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہو گی۔ اینٹی رائٹ فورس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گے۔ فورس شہر میں شرپسندوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھے گی۔ فورس کے اہلکار تربیت یافتہ اور جدید ترین آلات سے لیس ہوں گے۔

مزید :

قومی -