ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں منتخب نہ ہونے والے سرفراز احمد دلبرداشتہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیرز میں منتخب نہ ہونے پر سرفراز احمد دلبرداشتہ ہوگئے۔
سرفراز احمد نے اپنی مایوسی کا اظہار ٹوئٹر پر شاعرانہ انداز میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا "کرتے ہیں میری خامیوں کا تذکرہ اس طرح، لوگ اپنے اعمال میں فرشتہ ہوں جیسے۔" سابق کپتان نے اس شعر کے ساتھ ٹوٹے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔ بعد ازاں تھوڑی ہی دیر میں سرفراز احمد نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے سرفراز احمد کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔