میشاء شفیع عدالت میں پیش، حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک کے روبرو گلوکارہ میشاء شفیع عدالت میں پیش ہوگئیں اور آئندہ پیشی کے لئے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی، عدالت نے 18دسمبر کو گلوکارہ علی ظفر کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کرلیا سائبر کرائم مقدمہ میں حاضری معافی کی درخواست پر سماعت ہوئی،میشا ء شفیع اورماہم جاویداپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اورحاضری مکمل کروائی۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو میشا شفیع کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ مارچ کے مہینے میں چالان پیش کیا گیا، میشاء شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی تھی، میشاء شفیع اور ماہم جاوید کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے حکم کو معطل کیا گیا، عدالت نے پیش نہ ہونے پر میشاء شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں، میشاء شفیع کا اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے ہر تاریخ پر پیش ہونا ممکن نہیں، فاضل جج نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے جو حوالے پیش کر رہے ہیں وہ عدالت پر لازم و ملزوم نہیں، آپ عدالت عالیہ کا کوئی فیصلہ پیش کریں جس پر پلیڈر مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہ عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی جائے،جس پر عدالت نے کیس کی سماعت مذکورہ بالاحکم کے ساتھ ملتوی کردی۔