سیف سٹیز اتھارٹی نے 13 دنوں میں 3 ہزار سے زائد ای چالان ٹکٹ جاری کئے

  سیف سٹیز اتھارٹی نے 13 دنوں میں 3 ہزار سے زائد ای چالان ٹکٹ جاری کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہور(کرائم رپورٹر پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کیمروں کے ذریعے ون وے کی خلاف ورزی پر ای چالان جرمانے میں اضافہ کردیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 13 دنوں میں 03 ہزار سے زائد گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو دو ہزار روپے کے ای چالان ٹکٹ جاری کیے جس میں ٹرک،رکشہ اور دیگر گاڑیاں بھی شامل تھیں واضح رہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ون وے خلاف ورزی پر ای چالان جرمانے میں اضافہ کیا اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان کا کہنا تھاکہ عدالتی احکامات پر من و عن عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ون وے کی خلاف ورزی روکنے کے لیے سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر شہریوں کو پابند بنانے کی کوشش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -