غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،2 پلانٹ مسمار

  غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،2 پلانٹ مسمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے)ضلعی انتظامیہ لاہور کا فضا میں آلودگی کا سبب بننے والے اور بغیر نقشہ جات کی منظوری کے پلانٹس کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے، مزید 2  پلانٹس کو مسمار کروا دیا گیا۔ نعیم ہارون پلانٹ کو گرایا گیا اور ایاز پلانٹ کو گرایا گیا۔ دونوں پلانٹس بغیر نقشہ کی منظوری کے تھے۔ آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔کارروائیاں تحصیل شالیمار کے علاقے ٹرکی روڈ پر کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی ہدایت پر تحصیل شالیمار کی ٹیموں نے کارروائیاں کیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ انسدادِ سموگ کی روک تھام اور ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں۔