میٹرک کا خصوصی امتحان 11دسمبر سے شروع
لاہور(لیڈی رپورٹر) میٹرک کے طلباء کا خصوصی امتحان 11 دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ، خصوصی امتحان میں 7 ہزار 390 امیدواران شرکت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلباء کا خصوصی امتحان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات کے حوالے سے لاہور بورڈ نے خصوصی امتحان کیلئے 36 امتحانی مراکز قائم کر دیئے۔ امتحان کیلئے رجسٹرڈ ہونیوالے طلباء کی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئیں جبکہ طلباء رول نمبر سلپس لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔