عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت رابطہ کمیٹی اجلاس
لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی لاہور کا اجلاس مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ نیو مسلم ٹاؤن وحدت روڈ لاہور میں سیکرٹری جنرل ضلع لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر کی صدارت میں ہو۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیرمیاں محمد رضوان نفیس، سرپرست قاری جمیل الرحمن اختر، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف پروگرامز کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔
اور مزید ان پروگراموں کو کامیاب کرنے کے لئے کئی ایک کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، نیز اجلاس میں 26دسمبر ختم نبوت کانفرنس تاج کمپنی سگیاں چوک، 5جنوری ٹیچرز، پروفیسرز کنونشن 6جنوری کو مرکز ختم نبوت میں سکولز، کالجز اور دینی مدارس کے طلباء کے مابین سالانہ تقریری مقابلہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں علماء نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی قوتیں سرگرم ہوچکی ہیں اور ناموس رسالت قانون کو ختم یاغیرمؤثر کرنے کے لئے آئے روز سازشوں کے نت نئے جال بنے جارہے ہیں تمام مکاتب فکر کے علماء ان سازشوں کو بھانپ کر قوانیں ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ان قوانیں کیخلاف ہونیوالی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ علماء نے اس بات کا عزم کیا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے۔آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کو خفت کا سامنا کرنا پڑا۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔