پنجابی فلموں کی کامیابی کے لئے پر امید ہوں، اچھی خان
لاہور(فلم رپورٹر) فلم فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی پنجابی فلموں کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں۔اچھی خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے سب اپنا کردار کریں۔