سپورٹس راؤنڈاپ

سپورٹس راؤنڈاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اعصام  الحق  نے  ثانیہ مرزا کو پیشکش کردی
ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ثانیہ مرزا کو اگلے سال مکسڈ ڈبلز میں پارٹنر بننے کی آفر کردی۔ اعصام کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر ان کے ساتھ لاہور میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے کورٹ پر اکٹھے ٹریننگ کی،وہ بہت اچھی کھلاڑی ہیں، ان کیساتھ بیرون ملک بھی ملاقات رہتی ہے،اس سال انہوں نے زیادہ ٹینس نہیں کھیلی تاہم اگلے سال وہ زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کی خواہش مند ہیں۔اعصام نے بتایا کہ انہوں نے ثانیہ سے کہا ہے کہ ہم دونوں مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں ایک جوڑی بن کر حصہ لے سکتے ہیں،وہ اگر مکسڈڈبلز کیٹگری میں کھیلنے پر تیار ہوجاتی ہیں تو انہیں ویل کم کہوں گا۔اعصام کے مطابق پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے لیکن انہیں اعصام اور عقیل خان بننے کے لیے بہت محنت اور انٹرنیشنل میچز کی ضرورت ہے۔


 چین میں تمام ٹورنامنٹس معطل 
ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس اسٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردیئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا فیصلہ پینگ شوائی کے معاملے پر چینی رویے کے بعد کیا۔ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق نائب وزیر اعظم ڑانگ گاولی نے انہیں جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔


   عثمان وزیر اور آصف ہزارہ دبئی میں ٹائٹلز جیتنے کیلئے پْرعزم
پاکستانی باکسر عثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل افریقی باکسرز کو شکست دیں گے۔گلگت بلتستان کے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلوگرام کیٹیگری کی سْپر فلائی فائٹ میں یوگینڈا کے بین نوسوبوگا کیخلاف رِنگ میں اتریں گے۔دبئی میں دونوں باکسرز کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ایشین چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں۔گزشتہ سال عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دیکر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا


جوہانا کونٹا ریٹائر 
 برطانیہ کی خاتون ٹینس کھلاڑی جوہانا کونٹا نے عالمی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ کچھ عرصے سے انجریز سے نبردآزما تھی، اسی بنا پر ان کی عالمی رینکنگ 113 درجے تک گرچکی تھی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -