فٹبالر میسی ساتویں مرتبہ بہترین کھلاڑی قرار

فٹبالر میسی ساتویں مرتبہ بہترین کھلاڑی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائن کے نامور  فٹبالر لیونل میسی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ریکارڈ ساتویں سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ’بیلن ڈی اور‘ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اس سے قبل 2009، 2010، 2011، 2012، 2015 اور 2019 میں بیلن ڈی اور جیتنے والے فٹبالر کا اس سال ایوارڈ جیتنے کے لیے روبرٹ لیون ڈاؤسکی اور جورگنہو سے سخت مقابلہ تھا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو سابقہ ایوارڈز مقابلوں کے برخلاف اس مرتبہ فہرست کا حصہ نہیں تھے۔ گزشتہ سال پہلی مرتبہ اپنے ملک ارجنٹائن کے لیے کوپا امریکا کا ٹائٹل جیتنے والے میسی اپنے دونوں حریفوں کو مات دیتے ہوئے ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔میسی کو ان کے بارسلونا کے سابق ساتھی اور یوراگوئے کے مایہ ناز فٹبالر لوئس سواریز نے بیلن ڈی اور کی ٹرافی دی۔جبکہ پیرس کے تھیٹر ڈو چیٹیلیٹ میں ایوارڈ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ یہاں دوبارہ آکر ایوارڈ جیتنا انتہائی خوشگوار ہے، دو سال قبل مجھے لگا تھا کہ یہ میں نے آخری بار ایوارڈ جیتا ہے لیکن اس سال دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوپا امریکا ٹائٹل جیتنے کی وجہ سے یہ میرے لیے خاص سال ہے، مراکانہ اسٹیڈیم میں جیتنا بہت خاص ہے اور ارجنٹائن کے عوام کے ساتھ جشن منانے پر بہت خوش تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا ایک طویل کیریئر ہے اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ میرا بہترین سال تھا یا نہیں لیکن بے انتہا تنقید اور مشکل وقت کے بعد ارجنٹائن کے لیے ٹائٹل جیتنے کی وجہ سے یہ میرے لیے خاص سال ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -