چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کااین اے 133 کنٹرول روم کا دورہ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کااین اے 133 کنٹرول روم کا دورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہور(کرائم رپورٹر)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اورڈی آئی جی آپریشنزمحمد احسن یونس نے حلقہ این اے 133 کے کنٹرول روم کا وزٹ کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی ولاجسٹک انتظامات بارے بریفنگ دی۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر) مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔احسن یونس نے کہا کہ حلقہ این اے 133کے ضمنی الیکشن کے موقع پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائیگی۔ انتخابی مہم کے دوران لاہورپولیس کے مختلف یونٹس کے  4 ہزار سے زائد افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے۔ضمنی انتخابات کے 254 پولنگ اسٹیشنزکو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیاگیاہے اے کیٹیگری میں 22،بی میں 198 جبکہ سی کیٹیگری میں 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایاجائیگا۔ایلیٹ،ڈولفن سکواڈوپی آریوکی اضافی ٹیمیں این اے 133 میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے این اے 133 کے کیمپ آفس میں پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ڈیوٹی کے متعلق بریف بھی کیا۔ احسن یونس نے کہا کہ الیکشن کی ڈیوٹی ہمارا قومی فریضہ ہے اس کو احسن طریقے سے انجام دیں گے۔تمام افسران غیرجانبداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں۔ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عملدآمد کروایا جائے۔ ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔
الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -