فرانسیسی صدر نے برطانوی وزیر اعظم کو خرافاتی سوچ کا حامل جوکر قرار دیدیا
پیرس (آئی این پی)فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو خرافاتی سوچ کا حامل ایک جوکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ایک بڑا ملک ہے جس کا نظم و نسق ایک جوکر کی مانند شخص سنبھالے ہوئے ہے دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم نے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون کے بیان پر سخت حیرت اور مایوسی ہوئی ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے انگلش کینال میں 27پناہ گزینوں کے غرق ہو جانے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ ایک بڑا ملک ہے جس کا نظم و نسق ایک جوکر کی مانند شخص سنبھالے ہوئے ہے۔فرانس کے ایک جریدے نے میکرون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ایک خرافاتی سوچ رکھتے ہیں۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امانوئیل میکرون کے اس بیان پر بورس جانسن نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انھیں میکرون کے اس بیان پر سخت حیرت اور مایوسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مختلف مسائل منجملہ ماہیگیری، آئرلینڈ کی سرحد، ایٹمی آبدوز کی تیاری میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹرلیا کے تعاون اور اس سمجھوتے سے فرانس کو الگ رکھے جانے اور حال ہی میں 27 پناہ گزینوں کے غرق ہوجانے نیز برطانیہ اور فرانس کے درمیان تجارتی تعلقات کے بارے میں برطانیہ اور فرانس کے درمیان اختلافات جاری ہیں۔
فرانسیسی صدر