وزیر اعظم نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے احکامات جاری کر دیئے 

  وزیر اعظم نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے احکامات جاری کر دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو احکامات جاری کر دیئے،وزیر قانون کی ہدایت پر وزارت قانون نے سمری پر کام شروع کردیا  ہے،وزارت قانون پیر تک سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے گی، نئے قانون کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے، صدر مملکت سپریم کورٹ کے آرڈر 2011 ء  کے تحت تحریری مشاورت کریں گے، نیب رولز آف بزنس کے تحت وزارت قانون کے ماتحت ہے، وزارت قانون اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔
احکامات جاری

مزید :

صفحہ اول -